وفاقی وزیر اطلاعات کا دانیال عزیز کے ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے پر اظہار تشویش، جلد صحت یابی کیلئے دعا

143
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا خیرمقدم

اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کے ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ جمعرات کو جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے دانیال عزیز کی اہلیہ مہناز اکبر عزیز سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور دانیال عزیز کی خیریت دریافت کی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے دانیال عزیز ٹریفک حادثہ میں محفوظ رہے۔ انہوں نے کہا کہ دانیال عزیز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے حادثہ میں زخمی ہونے والے دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کی گاڑی شکر گڑھ، بجنا اسٹاپ کے قریب ٹرک سے ٹکر کے نتیجہ میں حادثہ کا شکار ہوگئی تھی۔