وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ سے پاکستان میں امریکہ کے قائم مقام پولیٹیکل قونصلر کی ملاقات

100

اسلام آباد۔26مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سےپاکستان میں امریکہ کے قائم مقام پولیٹیکل قونصلر جیکب چوئی نے ملاقات کی ہے۔

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

ملاقات کے اختتام پر فریقین نے ایک دوسرے کے لیے نیک جذبات کا اظہار کیا اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان اہم تقابلی مفاد، گڈ گورننس، ثقافتی تبادلوں اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔