وفاقی وزیر امورکشمیر،گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے گلگت حلقہ 2 میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب

150
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کی پشاور بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت

گلگت۔31اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر امورکشمیر،گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے گلگت حلقہ 2 میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ پسماندہ علاقوں کے لوگوں کو آ گئے لایا جائے جس کے لئے وہ دن رات ایک کر رہےہیں۔انہوں نے کہا کہ چار ماہ پہلے یہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنایا جائے۔اس فیصلے کی بلاول اور شہباز دونوں نے مخالف کی اور آ ج عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ دس سال میں گلگت بلتستان کو دوسو ارب روپے ملے مگر اتنی بڑی ر قم کہاں خرچ کی گئی اس کا کچھ بھی پتہ نہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان مدینہ کی ریاست کی بات کرتے ہیں جہاں سب کے حقوق کی بات کی جاتی تھی۔آج پاکستانی عوام کو ایک سچا اور ایماندار لیڈر ملا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے رہنما اپنی سابقہ کرپشن اور گناہوں کو چھپانے کے لیے واویلا مچانا شروع کر دیا ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ میں ان کو این آر او نہیں دوں گا۔ایاز صادق دشمن کی زبان بول رہے ہیں۔ دشمن نے رات کو چھپ کر حملہ کیا اور ہم نے دن دھاڑے ان کے دو جنگی طیارے گرائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ووٹ آپ عمران خان کو نہیں بلکہ اپنی بچوں اور قوم کے مستقبل کے لیے دو۔تحریک انصاف گلگت بلتستان میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے یہاں کے لوگوں کے مسائل کو حل کرے گی۔انہوں نے کہا کہ گلگت شہر کے لیے سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے منظوری مل چکی ہے اور یہاں کے باشندوں کو پینے کے صاف پانی کی منظوری بھی جلد دی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ متاثرین ائر پورٹ گلگت کے تمام مطالبات پورے کئے جائیں گے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان سی پیک کا گیٹ وے ہے اس لئے گلگت مقپون داس میں سپیشل اکنامک زون قائم کیا جا رہا ہے۔ہم نے بلاول کا سندھ بھی دیکھا ہے وہاں جو حالت ہے وہ سب کے سامنے ہے۔تھر میں بچے مر رہے ہیں اور بلاول صرف دعویٰ کر رہا ہے۔