اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان و سیفرا ن اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے شانگلہ، ملک خیل کوٹکے میں ٹریفک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہاں جاری ہونے والے بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور بلند درجات کے لئےدعا کی، لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے صبر جمیل کی دعا کی۔انجینئر امیر مقام نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
وفاقی وزیر انجینئرامیرمقام نے متاثرہ خاندانوں سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اس سانحے پر ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576954