25.6 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا شانگلہ میں الفلاح میڈیکل کیمپ کا...

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا شانگلہ میں الفلاح میڈیکل کیمپ کا دورہ، سیلاب متاثرین کی مدد کرنے والوں کو خراجِ تحسین

- Advertisement -

شانگلہ۔ 25 اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے ضلع شانگلہ کے علاقے گمبت میں قائم الفلاح میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیکل ٹیم کے ارکان سے ملاقات کی اور کیمپ میں زیرِ علاج سیلاب متاثرین کی خیریت دریافت کی۔ دورے کے دوران وفاقی وزیر نے سیلاب کے نتیجے میں درپیش مسائل اور متاثرہ خاندانوں کی ضروریات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے الفلاح میڈیکل کیمپ کی جانب سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کو سراہا اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں انسانی ہمدردی اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار افراد اور فلاحی تنظیموں کا کردار قابلِ تحسین ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں