وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کاڈی چوک میں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مرکزی تقریب کی تیاریوں کا جائزہ

108

اسلام آباد۔4فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے ڈی چوک اسلام آباد میں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقد ہونے والی مرکزی تقریب کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے انتظامات کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تقریب کو شایان شان بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات یقینی بنائے جائیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،یوم یکجہتی کشمیر پر پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے متحد ہے۔