13.8 C
Islamabad
اتوار, مارچ 16, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے...

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کے الیکشن میں نئی ایگزیکٹیو کمیٹی کے انتخاب پر عہدیدران کو مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کے الیکشن میں نئی ایگزیکٹیو کمیٹی کے انتخاب پر عہدیدران کو مبارکباد دی ہے۔

ہفتہ کو وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے اے پی این ایس کے نو منتخب صدر سینیٹر سرمد علی، سینئر نائب صدر ناز آفرین سہگل، جنرل سیکرٹری اطہر قاضی، نائب صدر شہاب زبیری، جوائنٹ سیکرٹری محسن بلال اور فنانس سیکرٹری نوید کاشف کو انتخاب پر مبارکباد دی ہے۔

- Advertisement -

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ میڈیا معاشرے کا اہم ستون ہے ،اے پی این ایس نے ہمیشہ پاکستان میں آزادانہ و زمدارانہ صحافت کو فروغ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتِ نے میڈیا کے مسائل کے حل کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہے،ہماری حکومت گورننس کی بہتری کیلئے میڈیا کی تعمیری تنقید کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ اُمید کرتے ہیں اے پی این ایس نو منتخب عہدیداران کی سرپرستی میں اپنے صحافتی کردار کو جاری رکھے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573017

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں