28.1 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی باجوڑ میں شہید مولانا خان زیب...

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی باجوڑ میں شہید مولانا خان زیب کے گھر آمد، اہلِ خانہ سے تعزیت کی

- Advertisement -

باجوڑ۔ 15 جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے باجوڑ کے علاقے ناوگئی میں شہید مولانا خان زیب کے گھر گئے،انہوں نے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کےلیے فاتحہ خوانی کی۔ وفاقی وزیر نے اپنی اور وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کےلیے مغفرت کی دعا کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ مولانا خان زیب کی شہادت پوری قوم کا نقصان ہے، مولانا خانزیب صرف ایک جماعت یا علاقے کے نہیں بلکہ پوری قوم کے شہید ہیں، ایسے عظیم لوگ خواہ وہ عوام میں سے ہو ں یا سیکیورٹی فورسز سے جو قربانیاں دے رہے ہیں وہ قومی ہیرو ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اور سیکیورٹی اداروں کو یکجہتی اور ہم آواز ہو کر آگے بڑھنا ہوگا،تب ہی امن قائم ہو سکتا ہے،

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں حکومت اور پوری قوم شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھتی ہے۔ اس موقع پر دیر سے تعلق رکھنے والے ملائشیا میں مقیم ممتاز کاروباری شخصیت فاروق خان سمیت دیگر معزز شخصیات بھی انجینئر امیر مقام کے ہمراہ تھیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں