23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت سوات میں پارٹی رہنماؤں...

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت سوات میں پارٹی رہنماؤں وعہدیداران کا اجلاس

- Advertisement -

سوات۔ 16 اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت بدھ کو سوات میں مسلم لیگ (ن) ہاؤس سنگوٹہ میں پارٹی رہنماؤں، عہدیداران و ذمہ داران کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارٹی عہدیداران، و ذمہ داران کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو تنظیمی طور پر مزید مضبوط بنانے کےلیے ملاکنڈ ڈویژن کو سوات اور دیر ڈویژن میں تقسیم کر دیا گیا ہے

اور ان کےلیے نئے عہدیداران کی تقرری عمل میں لائی جا چکی ہے، انہوں نے کہا کہ ضلع سوات کو بھی انتظامی لحاظ سے اپر سوات اور لوئر سوات میں تقسیم کیا گیا ہے تاکہ پارٹی کا ڈھانچہ مزید فعال اور نتیجہ خیز ہو۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ ڈویژنل اور ضلعی سطح پر کوآرڈینیٹرز مقرر ہو چکے ہیں اور جلد ہی تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر بھی نوجوانوں کو بااختیار بنایا جائے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پارٹی کی مرکزی و ضلعی کابینہ کے مزید اعلانات بھی جلد کیے جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ محض عہدیدار بننا کافی نہیں، اصل اہمیت پارٹی سے وفاداری، خدمت اور مسلسل جدوجہد کی ہے. انجینئر امیر مقام نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہی وہ جماعت ہے

- Advertisement -

جس نے پاکستان بنایا اور ہم ہی اس کی بقاء و سلامتی کے ضامن ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو معاشی بحران سے نکالا گیا، مہنگائی میں کمی آئی اور ترقی کی راہ پر دوبارہ گامزن ہوا۔ انہوں نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی، ان کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کارکنان سے کہا کہ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد، نظم و ضبط اور عوامی خدمت کا جذبہ پیدا کرنا ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583151

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں