وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کی کریم خان ویلفیر فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام رگبی میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو

98
APP53-15 KARACHI: September 15 - Federal Minister for Human Rights Dr Shireen M Mazari addressing the sports event promote the Anti-drug activities in the federal capital. APP photo by Saleem Rana

اسلام آباد ۔ 15ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ کھیلوں اور مثبت نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے ذریعے نوجوان نسل کو ملکی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنے کے قابل بنانا حکومت کی ترجیح ہے،منشیات کی لعنت سے نوجوان نسل کو دور رکھنا اور انھیں کھیلوں جیسی مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا پورے معاشرے کی ذمہ داری ہے اس ضمن میں کریم ویلفئر فاﺅنڈیشن کا کردار قابل تعریف ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لئے کام کرنے والی تنظیم کریم خان ویلفیر فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام نشہ سے دور زندگی سے محبت کا دن کے موقع پر یہاں سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ رگبی میچ کے اختتام پر میڈیا س گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹرشیریں مزاری نے کہا کہ منشیات کی روک تھام کے اقدامات پر کریم خان ویلفیر فاﺅنڈیشن کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔انھوں نے کہا کہ فاﺅنڈیشن نے نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کے لیے کھیلوں کو فروغ دیا ہے جو ایک تعمیری قدم ہے۔