وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت

196

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے- اتوار کو اپنے تغزیتی بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ دھماکے سےقیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ تمام شہدا کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے،خودکش حملہ کر کے معصوم جانوں کو نشانہ بنا کر شر پسندوں نے اپنی بزدلی کا ثبوت دیا ہے، عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔