اسلام آباد۔26اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر انسداد منشیات شاہ زین بگٹی نے جامعہ کراچی دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے۔منگل کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردوں کی طرف سے تعلیمی ادارے کو نشانہ بنانا شدید قابل مذمت ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی لواحقین کو صبر جمیل دے اور زخمی ہونے والے افراد کو جلد صحت یاب کرے۔