وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطادجان مولاموف کی ملاقات

70

اسلام آباد۔6جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطادجان مولاموف نے بدھ کو ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

ترکمانستان کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے دونوں ممالک کے مابین آئی سی ٹی شعبے کے فروغ کیلئے جوائنٹ ورکنگ گروپ کے قیام کی ضرورت پر زور دیا،افغانستان کے راستے آپٹیکل فائبر کیبل کے استعمال کیلئے سہ فریقی تعاون پر کام کیا جاسکتا ہے ، پاکستانی فری لانسرز کو ترکمانستان مارکیٹ تک رسائی آئی سی ٹی کے فروغ میں معاون ہوگی، سافٹ ویئر، سائبر سکیورٹی، ڈیٹا پروٹیکشن، گیمنگ و اینیمیشن کیلئے پاکستان ماہرین کی خدمات دستیاب ہیں۔

سید امین الحق نے کہا بین الاقوامی رسائی کیلئے ترکمانستان کی کمپنیاں پاکستان کو ڈیجیٹل گیٹ وے کے طور پر استعمال کرسکتی ہیں۔ترکمانستان کے سفیر نے کہا پاکستان ترکمانستان کے 30 سالہ تعلقات دونوں برادر اسلامی ممالک کی مضبوط دوستی کی عکاسی کرتے ہیں، وزارت آئی ٹی کی کارکردگی بےمثال ہے، دونوں ممالک میں آئی سی ٹی کے شعبے میں تعاون باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔