وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز ساجد حسین طوری سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات

125
عمران خان سیاستدان نہیں محض کٹھ پتلی تھے،فیصل کریم

اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز ساجد حسین طوری سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں ورکر ویلفئیر بورڈ خیبر پختونخواکے ملازمین کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ورکر ویلفیئر بورڈ کے ملازمین کا ہر صورت میں تحفظ کیا جائے گا۔