اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے سینئر صحافی ارشد شریف کی ناگہانی موت پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔ پیر کواپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا ۔
انہوں نےغمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ الله تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔