وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی سے جاپان کے سفیر کونینوری متسودا کی ملاقات

96

اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی سے جاپان کے سفیر کونینوری متسودا نے ان کے آفس میں ملاقات کی ہے جس میں جاپان اور پاکستان کے مابین افرادی قوت اور فشنگ کے شعبے میں تعاون کے مواقع زیرِ غور آئے۔ ترجمان وزارت بحری امورکی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان میں فشریز کو اپ گریڈ کرنے اور سپلائی چین مضبوط کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔