وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کی جیکب آباد آمد، شریف خان بلیدے کے لواحقین سے تعزیت

107

جیکب آ باد۔27دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کی جیکب آباد آمد،مرحوم شریف خان بلیدے کے لواحقین سے تعزیت۔میڈیا سے بات چیت۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ پندرہ سال سے اقتدار میں رہنے والوں نے سندھ کی عوام کو بھوک،بدامنی،بدحالی اور کرپشن کے سوا ء کچھ نہیں دیاصرف تباہی دی ہے جس کو سندھ کے عوام بھگت رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلیدی ہاؤس میں شریف خان بلیدی کے لواحقین سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس،صحت، تعلیم کوئی چیز ایسی نہیں جو یہ کہہ سکیں کہ یہ ہم نے ٹھیک کیا ہو،حکومت کا کام بھی پرائیویٹ سیکٹر کے لوگ کررہے ہیں، اس ملک میں ایدھی کی ایمبولینس نہ ہو تو حکومت سے ایمبولینس ملنے کی بھی توقع نہیں،بلڈ بینک نہ ہوں تو آپ کو سرکاری اسپتالوں میں خون بھی نہیں ملے گا،حکومت اپنے جلسے کریں مگر لوگوں کے کام بھی کریں، آٹا اور چینی کے نرخ اب نیچے آگئے ہیں،کیوں کہ آٹا ہم نے امپورٹ کردیا ہے،ہم نے مشکل فیصلےکئے، شوگر مافیہ پر ہاتھ ڈالا ہے ،شکرکی قیمت پیپلزپارٹی اور نواز شریف کے دور میں بھی 140روپے تھی کسی نے انکوائری رپورٹ شائع کی یہ مافیہ ہیں، ہر جگہ ان کی مداخلت ہوتی ہے،ہم ان کیساتھ ایک ایک کر کے مقابلہ کررہے ہیں،مافیہ نے جو ملک اور وسائل پر قبضہ کیا ہوا ہے اس کو ہم توڑ رہے ہیں،یہ ہے نیا پاکستان جہاں پر گندم اورچینی کی تحقیقاتی رپورٹ عام ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے جیکب آباد کی سول ہسپتال کو تباہ کیا ،شہر کی حالت خراب کی کبھی ان سے سوال کیا،یہی سندھ کی تباہی کے زمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کے پاکستان تحریک انصاف کے پرانے رکن شریف خان بلیدی کے قاتلوں کی گرفتاری تک خاموش نہیں بیٹھیں گے ، آئی جی سندھ اسکا نوٹس لیں۔