وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کو انٹر نیشنل میری ٹائم سکیورٹی کانفرنس کا یاد گار تصویری البم پیش

199

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کو کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین سید سیدین رضا زیدی نے انٹر نیشنل میری ٹائم سکیورٹی کانفرنس کا یاد گار تصویری البم پیش کیا۔ یہ البم حال ہی میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل میری ٹائم سکیورٹی کانفرنس کی کامیابیاں اور اہم لمحات کی عکاسی کرتا ہے۔ایک خصوصی میٹنگ میں البم پیش کی گئی جس میں میری ٹائم کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کو سراہا گیا اور اس دوران ہونے والی اہم پیشرفت کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر سید سیدین رضا زیدی نے کہا کہ یہ البم بحری شعبے میں پاکستان کی خدمات کا اعتراف اور آئندہ کی ترقی کے لئے ایک سنگ میل ہے۔وفاقی وزیر برائے بحری امور نے اس موقع پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ البم نہ صرف میری ٹائم کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے بلکہ مستقبل میں پاکستان کی بحری صنعت کے استحکام اور ترقی کے لئے بھرپور عزم کی علامت ہے۔