وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کا سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

166
Engineer Amir Maqam
Engineer Amir Maqam

اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نےسابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیاہے۔

یہاں جاری بیان میں وفاقی وزیر نے چوہدری نثار علی خان کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

انجینئر امیر مقام نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کو صبرِ جمیل عطا فرمانے کی دعا بھی کی۔