وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کا نواں کوٹ میں گیس کی فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب

136

ننکانہ صاحب/اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں اسے بے پناہ کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔انہوں نے یہ بات ہفتہ کو ضلع شیخوپور کی تحصیل صفدرآبادکے نواحی قصبے نواں کوٹ میں گیس کی فراہمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں کامیابی عوام کی جانب سے محمد نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے جس میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وعدوں کی تکمیل کا سفر اور بھی موثر اندا زسے جاری رہے گا اور محمد نواز شریف کے وژن اور وعدوں کی تکمیل کی بدولت آج مسلم لیگ ن کی جڑیں اور بھی عوام میں مضبوط ہوگئی ہیں۔