وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز ساجد حسین طوری کی پسماندہ علاقوں میں پروٹیکٹرز دفاترقائم کرنے کی ہدایت

61

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز ساجد حسین طوری نے پسماندہ علاقوں میں پروٹیکٹرز دفاترقائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ حکام کو ہدایت دیتے ہوئے ساجد طوری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پسماندہ علاقوں سے بیرون ممالک ملازمتوں کے حصول کے لیے خواہشمند افراد کو سہولیات فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے امیگریشن حکام کو ہدایت دی ہے کہ پسماندہ اضلاع میں پروٹیکٹرز دفاتر قائم کیے جائیں تاکہ وہاں کے لوگوں کو سہولیات میسر ہوں۔