وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز سے پاکستان سویٹ ہوم کے چیئرمین زمرد خان کی ملاقات

143

اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز ساجد حسین طوری سے پاکستان سویٹ ہوم کے چیئرمین زمرد خان نے ملاقات کی اور انہیں وزارت کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر ساجد حسین طوری نےزمرد خان کی آمد پر ان کاشکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے فلاحی کاموں کی تعریف کی اور پاراچنار کے یتیم بچوں پر مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔