وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمان مزاری سے پاکستان میں قازقستان کے سفیر کی ملاقات

153

اسلام آباد۔1مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمان مزاری سے پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژان کستافین نے بدھ کو یہاں وزارت بین الصوبائی رابطہ میں ملاقات کی۔اس موقع پر وفاقی سیکرٹری احمد حنیف اورکزئی بھی موجود تھے۔ دونوں معززین نے پاکستان اور قازقستان کے درمیان باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا جن میں کھیلوں، سیاحت، فلائٹ کنیکٹویٹی، ویزہ نظام میں آسانی اور دونوں اطراف کی کاروباری برادری کو سہولتیں فراہم کرنا شامل تھا۔

وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمان مزاری نے قازقستان کے سفیر کا خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں قازقستان کی حکومت کی کوششوں کو سراہا۔ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ نے کھیلوں، سیاحت، فلائٹ کنیکٹویٹی اور کاروباری برادری کو سہولت فراہم کرنے کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو عوام سے عوام کے رابطوں کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

قازقستان کے سفیر نے پرتپاک مہمان نوازی پر وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان فلائٹ کنیکٹویٹی کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور بتایا کہ رواں سال اپریل میں لاہور سے الماتے کے لئے براہ راست پرواز شروع لئے جانے کا امکان ہے جس کے بعد مئی 2023 میں کراچی سے الماتے کے لئے پرواز شروع کی جائے گی، یہ بہت بڑا قدم ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعاون کے دیگر دوطرفہ اہداف کے حصول کی طرف۔ سفیر نے ہر سطح پر مضبوط اور پائیدار رابطوں کے لئے دونوں فریقوں کے ساتھ رابطے میں کام کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا اور خاص طور پر تجارت کے بہترین مواقع اور سیاحت کے لئے دلکش نظارے بھی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کاروباری برادری کے لئے ویزا کے نظام میں آسانی کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت کی گئی ہے جس پر مزید تین دن کے اندر عملدرآمد ہو جائے گا اور پاکستان اور بینک آف قازقستان کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط بھی کئے گئے ہیں ۔

قازقسستان کے سفیر نے یہ بھی بتایا کہ قازقستان کی جانب سے سیاحت کے حوالے سے ممکنہ مفاہمت نامہ پر کام کیا جا رہا ہے جس پر دونوں ممالک کے درمیان آنے والے مہینوں میں دستخط کئے جائیں گے جس میں سیاحتی تعاون کے مختلف پہلوؤں کو ایک انقلابی سطح پر لایا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کوششوں کو سراہا اور یقین دلایا کہ دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں خاص طور پر تائیکوانڈو اور جوڈو میں ابھی بہت کچھ تلاش کرنا باقی ہے اور ہم مختلف کھیلوں میں باہمی فائدے کے لئے کوچز اور کھلاڑیوں کے بڑے پیمانے پر تبادلے کا پروگرام شروع کرنے کی امید کر رہے ہیں۔ دونوں شخصیات نے عوام سے عوام کے رابطوں کو فروغ دینے، تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔