اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ارجنٹائن کے فٹ بال کے لیجنڈ ڈیاگو ارمانڈو مراڈونا کےاچانک انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔جمعہ کو اپنےایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ فٹ بال کاعظیم کھلاڑی تھا۔ فٹ بال کے شائقین انہیں کبھی فراموش نہیں کریں گے۔وفاقی وزیر نے مرحوم کی روح کی مغفرت کیلئے دعا کی اور سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔