وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کا اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

101
APP61-13 ISLAMABAD: March 13 - Federal Minister for Education and Professional Training, Shafqat Mahmood chairing a briefing on progress on various initiatives of the Ministry of Federal Education and Professional Training. APP

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر ویڈ لاک پر جامع پالیسی مرتب کی جائے، وزات تعلیم میں ہر 10 دن بعد زیر التواء فائلز کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ہر 10 دن بعد وزات تعلیم میں زیر التواء فائلز کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر تعلیم نے زیر التواء فائلز کو جلد سے جلد نمٹانے، فوری طور پر ویڈ لاک پر جامع پالیسی بنانے اور یکساں نصاب تعلیم پر جلد کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ قبل ازیں وفاقی وزیر کو وزارت کے مختلف امور اور منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وزارت تعلیم میں ای فائلنگ سسٹم متعارف کرا دیا گیا ہے، وزارت تعلیم میں ویڈ لاک پالیسی کیلئے بہت درخواستیں آ رہی ہیں۔