- Advertisement -
اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے انسٹی ٹیوٹ آف انڈسٹریل الیکٹرونکس انجینئرنگ (آئی آئی ای ای ) کو ڈگری دینے والے ادارے میں اپ گریڈ کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وفاقی وزیر نے مجوزہ ڈگری دینے والے انسٹی ٹیوٹ کے لئے مسودہ ایکٹ کی منظوری دے دی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کی اپ گریڈیشن پاکستان کے نوجوانوں کو ڈگریاں حاصل کرنے کے لئے ایک اور قابل اعتبار راستہ فراہم کرے گی۔ یہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق پاکستان کے نوجوانوں کو نتیجہ خیز مواقع فراہم کرنے کے لئے وفاقی وزیر کی جاری کوششوں کا ایک اور قدم ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=569703
- Advertisement -