وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر ڈاکٹر محمد فروغ نسیم کی زیر صدارت اجلاس

162

اسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر ڈاکٹر محمد فروغ نسیم کی زیر صدارت جمعرات کو یہاں وزارت قانون و انصاف میں اجلاس ہوا۔ وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون، سیکرٹری وسیم ممتاز، دیگر ممبران اور عہدیداران، پاکستان بار کونسل کے ممبر حسن رضا پاشا اور وزارت قانون کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

وزیر قانون کی جانب سے پاکستان سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور پاکستان بار کونسل کو خصوصی دعوت دی گئی تھی۔ اجلاس میں فوجداری قوانین میں اصلاحات کے مسودے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور پاکستان بار کونسل کے ممبر نے وزیر قانون کے کام کو سراہتے ہوئے اپنی تجاویز پیش کیں۔ وزیر قانون نے تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے تجاویز کو سراہا اور سب نے مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔