وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت

70
Rana Tanveer Hussain

اسلام آباد۔13جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی بدمعاشی دنیا میں کسی بڑے حادثے کا موجب بن سکتی ہے۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں ایوان سے ایران پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف متفقہ مذمتی قرارداد کی منظوری کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے ایران پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اسرائیل جب سے معرض وجود میں آیا ہے اس کا طرز عمل یہی رہا ہے۔

غزہ میں اسرائیل کے ہاتھ فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔ اس دوران اسرائیل نے ایران پر حملہ کر دیا ہے، ہم ایران کے ساتھ ہیں اور مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ اسرائیل کی بدمعاشی کو عالمی برادری نے نہ روکا تو یہ دنیا میں کسی بڑے حادثہ کا موجب بن سکتا ہے۔