وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

59

اسلام آباد ۔ 17 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ڈاکٹر پیر محمد نورالحق قادری نے کہا ہے کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کی حضور نبی کریم ﷺ سے والہانہ محبت و عقیدت ہے، جس میں ہر کوئی اپنے اپنے انداز میں اپنا اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کرتا ہے جو مسلمان ہونے کے ناطے ہمارے ایمان کا حصہ بھی ہے جس کے بغیر ہمارا ایمان ہی مکمل نہیں ہوتا،گزشتہ دنوں پیش آنے والے دھرنوں کو حکومت نے پرامن طریقے سے حل کیا اور وزیراعظم عمران خان کی بھی پہلی ترجیح یہی تھی کہ اس معاملے کو پرامن طریقے سے بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے جس میں ہم کامیاب ہوئے اور مزاکرات کے ذریعے معاملے کو حل کر لیا گیا، ریاست کا کردار ایک ماں کی طرح ہوتا ہے جو اپنے تمام بچوں کے ساتھ ایک جیسا سلوک کرتی ہے اور تمام آپشنز کو سامنے رکھتے ہوئے اقدامات کرتی ہے کیونکہ ریاست کے لیے عوام اس کے بچوں کی طرح ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔