وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی اور خصوصی اقدام اسد عمر کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس

102

اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی ، اور خصوصی اقدام اسد عمر کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی (سی سی ای ای) کا اجلاس بروز پیر اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ت

وانائی سے متعلق کابینہ کمیٹی نے جامع سرکلر ڈیبٹ مینیجمنٹ پلان (سی ڈی ایم پی) 2021 کے خلاصہ پر تبادلہ خیال کیا جس میں مالی سال2020-21 سے مالی سال 2022-23 تک کے تین سال کی مدت کا احاطہ کیا گیا ہے اور اس مسئلے کو حل کرنے کے طریقہ کار اور اقدامات کی وضاحت کی گئی ہے اور اس پر قابو پانے کے لئے ایک ایکشن پلان کی تجویز پیش کی گئی ۔

کابینہ کمیٹی نے سرکلر ڈیبٹ کے موثر انتظام کو یقینی بنانے کے لئے پاور ڈویژن کی پیش کردہ سمری کی منظوری دے دی۔کمیٹی نے حکومت کی طرف سے منظور شدہ رینیوابیل توانائی پالیسی پر عمل درآمد کے لئے باخبر رہنے کے لیے مخلتف ایکشن پلان پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ کمیٹی نے وزارت توانائی کو قابل تجدید توانائی منصوبوں کی نیلامی کے لئے کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی تاکہ قابل تجدید توانائی وسائل کا زیادہ سے زیادہ استعمال یقینی بنایا جاسکے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان ، وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ عبد الحفیظ شیخ ، ایس اے پی ایم ندیم بابر ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پاور ریونیو اور مختلف وزارتوں / ڈویژنوں کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔