وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی ،اصلاحات و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت پی ایس ڈی پی 23-2022 کا جائزہ اجلاس

107

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت پی ایس ڈی پی 23-2022 کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ سید ظفر علی شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری داؤد بریچ ، وزارت منصوبہ بندی اور مختلف وزارتوں کے سینیئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں رواں مالی سال کے فیڈرل پی ایس ڈی پی بجٹ سے مختلف وزارتوں کے میگا پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔فیڈرل پی ایس ڈی پی کے ترقیاتی منصوبوں کی مکمل پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔