وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی پریس کانفرنس

138
APP37-17 ISLAMABAD: April 17 - Federal Minister for Planning, Development and Reform, Prof. Ahsan Iqbal addressing to an important "Press Conference" on "Recent Development Portfolio, Government's Achievements on Development Front and CPEC Current Status". APP

اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے تین سال قبل توانائی کے جن منصوبوں کا آغاز کیا ان سے اس سال مئی میں بجلی کی پیداوار کا آغاز ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال 2018 تک دس ہزار میگاواٹ بجلی پاکستان کے نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی جو کہ پاکستان کی مجموعی ستر سالہ تاریخ میں ایک ریکارڈ ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی وزارت میں موجودہ حکومت کی کارکردگی، ترقیاتی کاموں اور سی پیک کے متعلق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت برسر اقتدار آئی تو ملک میں صنعت اور کارخانے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مکمل طور پر بند تھے، حکومت نے ترجیحی بنیادوں پر صنعتی شعبے کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی اور ملک میں دم دوڑتی صنعت کا احیاءکیا۔ آج ہمارا صنعتی شعبہ ایک بار پھر پیداواری لحاظ سے استحکام اور اضافے کی جانب بڑھ رہا ہے جس سے توقع کی جا رہی ہے کہ ہمارا تجارتی شعبہ خسارے سے جلد نکل آئے گا اور کاروبار اور روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ بجلی کا کوئی بھی منصوبہ مکمل ہونے کے لئے تین سے چار سال کا عرصہ درکار ہوتا ہے۔ ہم نے 2015ءسے بجلی کے منصوبوں پر باقاعدگی سے کام کا آغاز کیا جو کہ آئندہ سال مئی تک مکمل کر لئے جائینگے جس سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور صنعتی پیداوار میں کئی گنا اضافہ یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔