وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس

214
احسن اقبال
یہاں بہت سے لوگ میرٹ کا راگ آلاپتے رھے مگر جب میرٹ کی بات آئی تو انکا انتخاب عثمان بزدار تھا۔ احسن اقبال

اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی (این پی ایم سی) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اور صوبائی حکومتوں کو رمضان المبارک میں استعمال ہونے والی میں اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے بالخصوص خوردنی تیل کی قیمتوں کو کم کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ ماہ رمضان میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے اور ملک میں کسی قسم کا بحران پیدا نہ ہوں۔

اجلاس میں تمام صوبوں کے اعلیٰ حکام، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، ادارہ شماریات اور وزارت فوڈ سیکورٹی اینڈ انڈسٹریز کے حکام نے شرکت کی۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے تمام صوبوں کے حکام بالخصوص وزارت خوراک کو ہدایت کی ماہ رمضان کے شروع ہونے سے پہلے ہی اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھیں۔اجلاس میں ادارہ شماریات کے حکام نے اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کے حوالے سے ایک تفصیلی بریفنگ دی۔وفاقی وزیر نے عالمی مارکیٹ میں خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اس کے مثبت اثرات پاکستان میں نہ پہنچنے پر تشویش کا اظہار کیا اور متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کیں کہ وہ اس معاملے کو فوری طور پر حل کریں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے صوبائی حکام کو ہدایت کی کہ وہ قیمتوں کی کڑی نگرانی کریں جبکہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مارکیٹ میں اشیاء کی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے بالخصوص وہ اشیاء جن کا رمضان کے مہینے میں زیادہ استعمال ہوتا ہے جن میں بیسن، کھجوریں شامل ہیں۔اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں اشیائے خوردنوش کی قیمتوں زیادہ اضافہ پر وفاقی وزیر نے تحفظات کا اظہار کیا اور چیف کمشنر اسلام آباد کو فوری طور پر قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی ہدایت کی جبکہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے متعلقہ علاقوں میں اسسٹنٹ کمشنر کو موثر کارروائی کرنے کی ہدایت بھی جاری کیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے میں بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے۔