وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اصلاحات اسد عمر نے گوادر بندر گاہ کی ترقی کو تیز کرنے کے لئے دو خصوصی کمیٹیاں تشکیل دے دیں

131

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی) گوادر بندر گاہ کی ترقی کو تیز کرنے کے لئے دو خصوصی کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں، وفاقی حکومتِ بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے پرعزم ہے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اصلاحات اسد عمر نے بلوچستان میں گوادر بندرگاہ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی ترقی کو تیز کرنے کے لئے دو خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ حکومت نے گوادر بندرگاہ کی ترقی اور دیگر منصوبوں کے ذریعے بلوچستان میں مقامی لوگوں کے روزگار کے فروغ کو اپنی اہم ترجیحات کا حصہ بنایا ہے۔