اسلام آباد۔16دسمبر (اے پی پی):استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیر برائے مواصلات و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نے کرک اور بنوں میں پولیو ورکرز پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
پیر کو پارٹی ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے حملے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ نسل کو بیماری سے بچانے کیلئے پولیو ورکرز کے تحفظ کو یقینی بنانا ہوگا۔انہوں نے شہید اہلکار کی مغفرت اور اہلخانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔