35.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن کی جولین ہارنیس کے...

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن کی جولین ہارنیس کے ساتھ لیونگ انڈس منصوبہ سے متعلق ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔26جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ اور ہیومینٹیرین کوآرڈینیٹر جولین ہارنیس کے ساتھ لیونگ انڈس  منصوبہ سے متعلق ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے یو این آر سی او کو وزارت کی جانب سے ہونے والی بین الصوبائی مشاورت اور دریائے سندھ سمیت پاکستان کے بڑے دریائوں کی بحالی کے حوالے سے درپیش اقدامات سے متعلق صوبائی چیف سیکریٹریز کو اعتماد میں لینے سے متعلق آگاہ کیا۔

منصوبہ کے مقاصد پر زور دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ دریائے سندھ کا پانی اس حد تک آلودہ ہو چکا ہے جس کے براہ راست معاشرے پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور پانی کے تحفظ اور اس کے معیار کو برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ قدرتی وسائل اور ماحولیاتی نظام کی بحال کے لئے منصوبہ پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس منصوبے کے لئے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئےمالی امداد میں تیزی لائی جائے اور کابینہ اور صوبوں کے تعاون سے ترجیحی منصوبہ کو ڈیزائن کیا جائے۔ ان ترجیحات کو مرحلہ وار کیا جا سکتا ہے۔وفاقی وزیر نے منصوبے کی اہمیت پر زور دیا اور پاکستان کے موسمیاتی اقدامات کی حمایت میں مسلسل کوششوں پر مسٹر جولین کا شکریہ ادا کیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=318996

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں