وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کا سوشل میڈیا ورکرز کنونشن سے خطاب

105
APP62-09 RAWALPINDI: March 09 - Federal Minister for Privatization Daniyal Aziz addressing to a public gathering. APP photo by Abid Zia

راولپنڈی ۔ 9 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب میں ہماری حکومت کے خلاف گھیرا تنگ کیا گیا ہے، عوامی مقبولیت کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کو نشانہ بنا یا جا رہا ہے اور بعض عناصربرداشت نہیں کرتے کہ عوامی فیصلے ہوں، یہ وہ طاقتیں ہیں جنہوں نے پاکستان کو 22، 22 گھنٹے لوڈشیڈنگ دی تھی، نواز شریف نے پاکستان کے ایک ایک زخم کو بند کردیا، جب پاکستان قابل ہوا تو نواز شریف کو نکال دیا گیا، ہم نے پاکستان کو ایسا بنانا ہے کہ جہاں جمور کے سامنے کوئی بھی کھڑا نہ ہو۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعہ کے روز سینیٹر چوہدری تنویر کی رہائش گاہ پر منعقد کئے جانے والے سوشل میڈیا ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سینیٹر چوہدری تنویر خان، سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی چوہدری جعفر اقبال، سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک، ممبر قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص، ممبر صوبائی اسمبلی تحسین فواد ، ممبران راولپنڈی کینٹ وچکلالہ بورڈ، یوسی چیئرمینوں سمیت شہر اور گردونواح سے لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ وفاقی وزیر نے کہاہے کہ مشکل وقت میں چوہدری تنویر خان نے پارٹی کا ساتھ دیا ہے، ہمیں بھی مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دینا ہوگا۔