وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے صدر پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن کی ملاقات

118

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن نے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے گذشتہ روز ملاقات کی۔ صدر پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر کو کھیلوں کے فروغ کے لئے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے کردار سے آگاہ کیا۔ پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے اقدامات پر روشنی ڈالی اور نیشنل گیمز کے انعقاد کے حوالے سے انتظامات سے آگاہ کیا۔ عارف حسن نے کہاکہ نیشنل گیمز کا انعقاد اس سال پشاور میں ، اکتوبر کے مہینے میں متوقع ہے۔ نیشنل گیمز کا پلیٹ فارم، ساﺅتھ ایشین گیمز 2020ءکیلئے کھلاڑیوں کی سلیکشن کے حوالے سے مدد گار ثابت ہو گا۔ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبائی سطح پر سپورٹس سٹرکچر پر تفصیلی گفتگو کی۔ کھیلوں کا شعبہ صوبائی ذمہ داری ہے۔اس حوالے سے تمام صوبوں کو اپنا فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے مابین تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔