اسلام آباد ۔ 13 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر تجار ت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا جمود ٹوٹ گیا ہے اور دنیا کے تمام خطوں سے سرمایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں،پاکستان میں کاروبار کرنے والوں کو تمام سہولیات فراہم کریں گے ،ملک میں دہشت گردی اور توانائی کے بحرانوں پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے، دہشت گردی کے واقعات میں ستر فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے ،پاکستانی عوام حکومت اور فوج کے ذریعے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں،2018 میں توانائی کے بحران کا بھی مکمل خاتمہ ہو جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک نورڈک بزنس فورم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔