وفاقی وزیر تجارت انجنیئر خرم دستگیر خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

123

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجنیئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ سید قائم علی شاہ کو انکی وضع داری اور اپنی جماعت سے وفا داری کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سید قائم علی شاہ نے اپنی پارٹی سے وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے ہمیشہ پارٹی قیادت کے احکامات پر عمل کیا اور جتنا بھی مشکل وقت آیا انہوں نے اپنی وفاداریاں نہیں بدلیںاور اپنی پارٹی سے مخلص رہے، یہ ہم سب سیاستدانوں کے لیے ایک مثال بھی ہے کہ ہمیں اپنی جماعت سے وفاداریاں نہیں بدلنی چاہییں اور اپنی قیادت سے مخلص رہنا چاہیے، قائم علی شاہ اپنے صوبے کی بہتری چاہتے تھے اور اس کے لیے کام بھی کرتے رہے اور اب سندھ کے نئے آنے والے نامزد وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ جو کہ ایک پڑھے لکھے شخص ہیں فارن کوالیفائیڈ ہیں ان سے صوبے کی بہتری اور ترقی کے لیے بہتر کام کرنے کے لیے دعا گو ہیں