وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے کورین لاتے گروپ کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

142

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ حالیہ بجٹ میں صنعتی خام مال پر ڈیوٹی کو منصفانہ کیا گیا ہے، ملک میں صنعتوں کو بجلی کی مسلسل فراہمی، ایل این جی کی درآمد سے گیس کی دستیابی اور امن و امان کی بتدریج بہتر ہوتی ہوئی صورتحال سے صنعتوں میں پیداواری سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور ملک میں صنعتی خام مال کی طلب بڑھ رہی ہے۔ خام مال پر ڈیوٹی میں کمی سے ملک میں جمود کا شکار چھوٹے صنعتی یونٹوں کی تنصیب میں اضافہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے کورین (Lotte) لاتے گروپ کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وفد نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ ان کا گروپ پاکستان میں ٹیکسٹائل کی صنعت میں استعمال ہونے والے پولیسٹر اور دوسرے مصنوعی فائبر کی تیاری کیلئے کام آنے والا کیمیکل ”پی ٹی اے“ بناتا ہے