وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ویمن چیمبر آف کامرس کورنگی کی صدر صاحبزادی ماہین خان کی ملاقات

122
Jam Kamal Khan
Jam Kamal Khan

اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کورنگی کراچی کی صدر صاحبزادی ماہین خان نے بدھ کو ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں کاروبار کرنے والی خواتین کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران صاحبزادی ماہین خان نے حکومت کی جانب سے خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے اقدامات کی تعریف کی ۔ وفاقی وزیر تجارت نے انہیں حکومت کی مکمل حمایت کا یقین دلایا اور چیمبر کی صدر کو کہا کہ وہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کو اپنی تجاویز پیش کریں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت ای کامرس کے فروغ پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے ،خواتین کو چاہئے کہ وہ ای کامرس پلیٹ فارمز کو استعمال کر کے اپنے کاروبار کو فروغ دیں۔