وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے دورے کے دوران گفتگو

97
APP04-12 ISLAMABAD: September 12 - Federal Minister for Education and Professional Training Shafqat Mahmood meeting with Chairperson NCHD Ms. Razina Alam Khan at NCHD. APP photo by Saleem Rana

اسلام آباد ۔ 12ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی سب سے بڑی ترجیح ملک میں خواندگی کو بڑھانا اور سکولوں سے باہر رہ جانے والے 2 کروڑ 28 لاکھ بچوں کو سکولوں میں داخل کرنا ہے، وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت میں ایک الگ شعبہ تشکیل دیا جائے گا جس کی ذمہ داری ہوگی کہ سکولوں سے باہر رہ جانے والے بچوںکو فوری طور پر تعلیمی دھارے میں شامل کیا جا سکے، یہ ہماری حکومت کی سب سے بڑی ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کے پہلے دورے کے دوران کیا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ پچھلے 70 سالوں میں مختلف حکومتوں نے تعلیم کی اہمیت کو نظرانداز کیا ہے جس کی وجہ سے آج ہم دنیا میں سب سے کم تعلیم یافتہ ہیں یعنی 58 فیصد جوکہ ناقابل برداشت ہے۔