وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین سعودی عرب کے 5روزہ سرکاری دورے پر روانہ

223
وزیراعظم کی ہدایت پر تعلیمی اداروں میں ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے عطیات جمع کرنے کی مہم شروع کریں گے، رانا تنویر حسین

اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین سعودی عرب کے5روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے۔وفاقی وزیر تعلیم اپنے سعودی ہم منصب ڈاکٹر حماد الشیخ کی دعوت پر تعلیم پر ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ دورہ سعودی عرب میں وفاقی وزیر رانا تنویر اپنے سعودی ہم منصب سے تعلیمی امور سے متعلق دو طرفہ تعاون پر تفصیلی بات چیت کرینگے۔

وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر دورہ سعودی عرب کے دوران گورنر ٹی ویٹ کارپوریشن سے بھی ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں ٹیکنیکل ایجوکیشن سمیت سکلز سے متعلقہ امور پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔وفاقی وزیر تعلیم سعودی عرب میں موجود پاکستانی سکولز سے بھی ملاقات کرینگے۔ رانا تنویر حسین امام سعود بن اسلامک یونیورسٹی کا دورہ بھی کرینگے۔ دورہ سعودی عرب میں وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کی ورلڈ بینک کے گلوبل ایجوکیشن ڈائریکٹر جائم ساویدرا سے سائیڈ لایئنز پر ملاقات بھی متوقع ہے۔