اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان سے حیدرآباد چیمبر آف کامرس کے وفد نے حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) کے کانفرنس ہال میں کی ملاقات کی ہے۔
وزارت توانائی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وفد نے وفاقی وزیر کو بجلی سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔خرم دستگیر نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ملاقات میں حیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نوراحمد سومرو ودیگر افسران نے بھی شرکت کی۔