وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان کی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے توانائی کے تیسرے اجلاس میں ورچوئل شرکت

203

اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے بھارت کی میزبانی میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے وزرائے توانائی کے تیسرے اجلاس میں منگل کو ورچوئل شرکت کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے پاکستان کی توانائی کے شعبے خصوصاً صاف اور قابل تجدید توانائی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک کے ساتھ قریبی تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔