27.1 C
Islamabad
بدھ, مئی 7, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر خزان محمد اورنگزیب برطانیہ کے تین روزہ سرکاری دورے پر...

وفاقی وزیر خزان محمد اورنگزیب برطانیہ کے تین روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے

- Advertisement -

لندن۔6مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب برطانیہ کے تین روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے۔ برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور دیگرحکام نے وفاقی وزیر کا لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔

وزیر خزانہ کے دورہ کا مقصد پاکستان، برطانیہ دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور برطانوی سرکاری عہدیداران، عالمی مالیاتی اداروں اور برطانیہ میں کاروباری رہنماؤں کے ساتھ روابط قائم کرنا ہے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیرسینیٹر محمد اورنگزیب "پاکستان ایکسیس ڈے” کے عنوان سے ایک سرمایہ کاری گول میز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔کانفرنس کا انعقاد برطانیہ کی معروف انویسٹمنٹ بینکنگ فرم جیفریز کی جانب سے کیا جارہا ہے۔

وزیر خزانہ برطانیہ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبہ سے متعلق سرمایہ کاروں کے ساتھ ایک گول میز کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ اس کانفرنس میں مصنوعی ذہانت، کان کنی اورصحت کے شعبوں میں پاکستان میں موجود کاروباری مواقع پرفوکس کیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593450

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں