وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے انڈونیشیا کے سٹیٹ آڈٹ بورڈ کے وفد کی ملاقات

161
APP62-21 ISLAMABAD: April 21 - Finance Minister, Senator Mohammad Ishaq Dar holding meeting with delegation of Indonesian State Audit Board. APP

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے انڈونیشیا کے سٹیٹ آڈٹ بورڈ کے وفد کی ملاقات
اسلام آباد ۔ 21 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے انڈونیشیا کے سٹیٹ آڈٹ بورڈ کے وفد نے ہاری اظہر عزیز کی سربراہی میں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان ہمیشہ قریبی تعلقات رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے ادارہ کا شفافیت اور اچھی طرز حکمرانی کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ہے۔ پاکستان کے آئین نے آڈیٹر جنرل آفس کو ضروری اختیارات دیئے ہیں تاکہ یہ بہتر طریقے سے نگرانی کا کام سرانجام دے سکے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مالیاتی انتظام میں شفافیت اور احتساب کے اصولوں پر یقین رکھتی ہے اور آڈیٹر جنرل کے کردار کی مکمل حمایت کرتی ہے۔