وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ سے ملاقات‘ الیکشن کمیشن کے ممبران کے ناموں پر دوبارہ مشاورت کی گئی

196

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اتوار کی شام قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ سے اسلام اَباد میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں الیکشن کمیشن کے ممبران کے ناموں پر دوبارہ مشاورت کی گئی اور دونوں رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ قائد حزب اختلاف اور حکومت جلد ہی الیکشن کمیشن کے ممبران کی فہرست کو حتمی شکل دینے میں کامیاب ہو جائے گی اور تقرری کیلئے آئین میں دی گئی 45 دن کی مدت ختم ہونے سے پہلے، جو کہ 25 جولائی ہے، ممبران کی تقرری کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔