وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

73

اسلام آباد۔ 16 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ گزشتہ تین مہینوں سے ملکی معیشت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار سنبھالا تو ملک اقتصادی بحران کا شکار تھا، ہماری حکومت نے تمام آپشنز پر غور کرتے ہوئے ملکی معیشت کے استحکام کے لیے مثبت و ٹھوس اقدامات کیے جس کی وجہ سے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے چین اور سعودی عرب کے دونوں دورے انتہائی کامیاب رہے جنہوں نے ملکی معیشت کی بہتری میں مدد کی۔ وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ریاست کے معاملات چلانے کے لیے حکومت کم سے کم شرح سود پر قرض حاصل کر رہی ہے۔